اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صدرممنون حسین نے شہرپیشاور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلخانے کے سرپرست سعیدزینتی سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ پرائیویٹ اور سرکاری سیکٹرمیں تجارتی تعلقات کوفروغ دینے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہا ہے۔ ممنون حسین نے پاکستانی وزيراعظم نوازشریف کےحالیہ دورہ ایران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے سیاسی اور اقتصادی تعلقات فروغ پائيں گے۔ اس موقع پر پیشاور میں ایرانی قونصلخانے کے سرپرست نے پاکستان اور ایران کے دیرینہ ثقافتی و دینی تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بالخصوص تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں فروغ کا مطالبہ کیا۔
.......
/169